{ads}

نجیب سائر

دوستو! بی ایس ایس اور بی سی ایس کیا ہیں اور ان کے مابین کیا مسائل ہیں؟ اس لڑائی سے کون متاثر ہوگا، وغیرہ؟ آج کل یہ معاملہ زبان زدِعام ہے۔ ہم نے کوشش کی کہ اس موضوع پہ پبلک میں بات نہ ہو اور مسائل باہمی طور پر سلجھنے چاہئیں کیوں کہ 

ہم بھی وہیں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کیے
ہم ہنس دیے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ ترا

عوام کو کچھ بتایا جا رہا ہے اور آفیشلز کو کچھ۔ تحریروں اور ویڈیوز کے ذریعے غلط معلومات کا پرچار کیا جا رہا ہے۔ ہمارے دوست ایک نہیں سن رہے۔  یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں۔ کون سچا ہے اور کون راہِ فرار اختیار کررہا ہے، یہ اگلی سطور میں واضح ہوجائے گا۔ کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے حقائق کو دیکھا جانا چاہیے۔

بلوچستان بیوروکریسی میں دو کیڈرز وجود رکھتے ہیں؛ بلوچستان سیکرٹریٹ سروس (بی ایس ایس) اور دوسرا بلوچستان سول سروس (بی سی ایس) یعنی فیلڈ ہے۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت مقابلہ کے امتحان یعنی پی سی ایس کے بعد امیدواروں کو ان کی پسند یا پھر میرٹ پر کیڈر آفر کیا جاتا ہے۔ دونوں کے فیڈنگ اسٹاف ہیں۔ پروموشن کے ذریعے کوئی سیکشن آفیسر بنتا ہے تو کوئی اسسٹنٹ کمشنر۔ یہ ہے مختصر بات۔ اب آگے چلتے ہیں۔ فیلڈ والے سیکرٹریٹ میں بھی پوسٹنگ لیتے ہیں جب کہ سیکرٹریٹ افسران کے لیے فیلڈ شجرِ ممنوعہ ہے۔ یہاں سے وہ جنگ شروع ہوتی ہے جس کے سبب آج افسران میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

راقم بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن  (بی ایس ایس) کی کابینہ کا عہدے دار ہے۔ کئی میٹنگز میں شرکت کی ہے اور بہت سی باتوں کا گواہ بھی۔ یہاں چیدہ چیدہ باتوں پہ بحث ہو گی، باقی رازوں سے آنے والے وقت میں پردہ اٹھایا جائے گا۔ 

بلوچستان کے علاوہ تمام صوبوں میں پی ایم ایس نافذ ہے۔ پی ایم ایس میں ایک ہی کیڈر ہے۔ پی ایم ایس والے فیلڈ اور سیکرٹریٹ دونوں میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ لڑائی شروع کیوں ہوئی؟ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق جب سیکرٹریٹ کی پوسٹوں پہ فیلڈ افسران تعینات ہوتے رہے اور پروموشن لیتے رہے تو لاوا نے ایک دن پھٹنا تو تھا۔ اس جنگ کے تین بنیادی اسباب ہیں:

1۔ دونوں کیڈرز میں برابری 2۔ فیلڈ میں بی ایس ایس کی انٹری 3۔ پی ایم ایس کا نفاذ

بی سی ایس کے دوست ایک پروپیگنڈا کے تحت عوام اور مستقبل کے افسران سمیت اپنے کیڈر اور سیکرٹریٹ کیڈر میں ناقص معلومات کے سبب غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آئیے مندجہ بالا نقاط پہ بحث کرتے ہیں۔ بی سی ایس کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ کے احباب فیلڈ میں اے ڈی سی، ڈائریکٹر وغیرہ تعینات ہوتے ہیں۔ کیا ایسا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں؛

دو ہزار دس میں ایک نوٹیفکیشن کے تحت سیکرٹریٹ اور فیلڈ کی پوسٹیں دونوں کیڈرز میں تقسیم ہوئیں۔ جس کا خلاصہ کچھ یوں ہے (ڈی ایم جی/پاس وغیرہ کی پوسٹیں شامل نہیں):

سیکرٹریٹ کی پوسٹوں کی تقسیم ( فارمولا 2010):

گریڈ 17: (سیکشن آفیسر) کل پوسٹیں 228: بی ایس ایس 193.80 ، بی سی ایس 34.20

گریڈ 18: (ڈپٹی سیکرٹری) کل پوسٹیں 71: بی ایس ایس 24.85 ، بی سی ایس 17.75

گریڈ 18: (دیگر) کل پوسٹیں 3: بی ایس ایس 1.5 ، بی سی ایس 1.5

گریڈ 19: (ایڈیشنل سیکرٹریز) کل پوسٹیں 34: بی ایس ایس 11.90، بی سی ایس 5.10

گریڈ 19: (پی اینڈ ڈی) کل پوسٹیں 6: بی ایس ایس 3، بی سی ایس 3

گریڈ 20: (سیکرٹریز) کل پوسٹیں 33: بی ایس ایس 4.95، بی سی ایس 8.25

گریڈ 20: (دیگر) کل پوسٹیں 7: بی ایس ایس 3.5، بی سی ایس 3.5

گریڈ 21: کل پوسٹیں 4: بی ایس ایس 0.80، بی سی ایس 0.60

فیلڈ میں پوسٹوں کی تقسیم (2010 فارمولا):

گریڈ 17: کل پوسٹیں (اے سی) 77: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 57.75

گریڈ 17: (دیگر) کل پوسٹیں 29: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 29

گریڈ 17: (دیگر) کل پوسٹیں 15: بی ایس ایس 7.5 (اے سی پولیٹیکل/جنرل)، بی سی ایس 7.5

گریڈ 18: (اے ڈی سی آر) کل پوسٹیں 30: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 18

گریڈ 18: (دیگر) کل پوسٹیں 7: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 7

گریڈ 18: (دیگر اے ڈی سی جی) کل پوسٹیں 41: بی ایس ایس 20.5، بی سی ایس 20.5

گریڈ 19: (ڈی سی) کل پوسٹیں 36: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 18

گریڈ 19: (ڈائریکٹرز) کل پوسٹیں 18: بی ایس ایس 9، بی سی ایس 9

گریڈ 20: (ممبرز/ ڈی جی) کل پوسٹیں 6: بی ایس ایس 3، بی سی ایس 3

گریڈ 20: (کمشنرز) کل پوسٹیں 6: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 2.4

گریڈ 21: کل پوسٹیں 3: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 1.05

اِن کے علاوہ گریڈ 19 کی 8، گریڈ 20 کی 16 اور گریڈ 21 کی 1 پوسٹ دونوں کیڈرز میں برابر تقسیم کی گئی ہیں۔ 

خلاصہ کچھ یوں بنتا ہے:

گریڈ 17: بی ایس ایس ٪61.04، بی سی ایس ٪38.95

گریڈ 18: بی ایس ایس ٪41.98، بی سی ایس ٪58.01

گریڈ 19: بی ایس ایس ٪41.64، بی سی ایس ٪58.35

گریڈ 20: بی ایس ایس ٪43.60، بی سی ایس ٪56.39

گریڈ 21: بی ایس ایس ٪32.65، بی سی ایس ٪67.34

ذرا غور کیجیے کیسے ایک کیڈر کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سیکرٹریٹ کا کوٹہ گریڈ سترہ کے بعد بڑھتا جاتا مگر یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔ مزید یہ کہ ایسی بہت سی پوسٹیں ہیں جن میں ڈی ایم جی کو شیئر نہیں دیا گیا اور سو فیصد کوٹہ بی سی ایس کے پاس چلا گیا۔ کس قدر ظلم کرکے پوسٹوں کی تقسیم کی گئی ہے۔ فیلڈ کیڈر تعداد میں کم ہونے کے باوجود زیادہ پوسٹیں لے جا رہے ہیں اور سیکرٹریٹ میں تعیناتی بھی جب کہ سیکرٹریٹ کے افسران پروموشن سے بھی رہے اور فیلڈ سے بھی۔ کیا ایسا ہے کہ سیکرٹریٹ والوں کا کوٹہ فیلڈ میں بھی ہے؟ وہاں بھی تو فیلڈ والے براجمان ہیں لہٰذا یہ دعویٰ غلط اور گم راہ کن ہے۔

جاری ہے۔ 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی